Yakhni Wala Karahi Gosht
یخنی والا کڑاہی گوشت
تیاری کا مکمل وقت
30 منٹپکانے کا وقت
25 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افرادIngredients - اجزاء
Step by Step Instructions
- 1گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں۔
- 2پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیزپات اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
- 3پھر اس میں ادرک لہسن،باریک کٹی ہوئی پیاز اور گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
- 4پانچ سے سات منٹ بعد اس کو ہلکا سا بھون کر اس میں دو پیالی پانی ڈال دیں۔
- 5درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آ جائے اور آدھی پیالی یخنی رہ جائے تو یخنی علیحدہ نکال لیں اور اس میں ثابت ٹماٹر،نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
- 6ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو اس میں گوشت اور کوکنگ آئل ڈال کر بھونیں۔
- 7تیل علیحدہ ہونے پر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
- 8ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

Comments
Post a Comment